عبدالمجید سالاراقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں عارف خان نے نئے صدر مدرس عہدے کا چارج سنبھالا۔


بورنار، یکم جون 2026 اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے عبدالمجید سالاراقراء اردو ہائی اسکول، بورنار میں نو مقررہ صدر مدرس جناب عارف محمد خان صاحب نے آج مورخہ یکم جون 2026 کو اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر حاضرین نے جناب عارف محمد خان صاحب کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد اپنے خطاب میں جناب عارف محمد خان صاحب نے کہا کہ وہ طلبہ کی ہمہ جہت ترقی، معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور اخلاقی اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق اسکول کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور طلبہ کو بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام اساتذہ، والدین اور ادارے کے ذمہ داران کے تعاون سے کام کریں گے۔
ادارے کے ذمہ داران اور اساتذہ نے امید ظاہر کی کہ جناب عارف محمد خان صاحب کی قیادت میں اسکول تعلیمی اور انتظامی میدان میں مزید ترقی کرے گا اور کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔