کیا ہے فادرس ڈے؟ - افسانہ نگار- صبا شاداب۔


کیا ہے فادرس ڈے؟ - 
افسانہ نگار- صبا شاداب۔

     میں تھکا ہارا شام کوآفس سے گھر لوٹا تو میری بیٹی موبائل پر کچھ دیکھ رہی تھی۔ میں نےحسب عادت گھر میں داخل ہوتے ہی بڑی گرمجوشی سےبیٹی کو مسکرا کر پکارا تو اس نے مجھے بغیر دیکھے ہی ہاتھ اٹھا کر جواب دے دیا ۔ میں صوفے پر نیم دراز ہو گیا اور بیٹی سے پانی مانگا ۔ بیٹی نے شاید سنا نہیں یہ سوچ کر میں نے دوبارہ تقاضہ کیا۔ موبائل کو چھوڑ بیٹی دوڑی دوڑی کچن سے میرے لیے پانی لے آئی اور دوبارہ موبائل لے کر بیٹھ گئ۔ پانی سادہ تھا ،میں نے ٹھنڈا پانی لانے کے لئے کہا تو وہ چڑ کر دوبارہ اٹھی اور ٹھنڈے پانی کی بوتل میرے ہاتھ میں تھما کر دوبارہ موبائل میں مصروف ہو گئ۔
     میں نے تھوڑی دیر رک کر اس سے سوال کیا کہ" آج کالج کا دن کیسا گزرا ؟ " تو اس نے کہا " پاپا ! جیسا روز گزرتا ہے, آج کیا نئی بات ہوئی ہو گی۔"
    میں نے اندازہ لگا لیا کہ موبائل پر ضرور کچھ اہم چل رہا ہے، لہذا میں نے مزید اسے ڈسٹرب کرنا مناسب نہیں سمجھا اور اپنے کمرے میں چلا آیا۔ 
میرے موبائل پر بہت سارے میسج تھے جنہیں دن بھر کی مصروفیت کے سبب میں دیکھ نہیں پایا تھا۔ میں نے وہاٹس ایپ آن کیا تو میری بیٹی نےصبح میں ایک GIF بھیجا تھا جس میںHappy Father's Day کا ایک خوبصورت کارڈ تھا اور اس کے status پر میری اور اس کی پیاری سی تصویر لگی ہوئی تھی, جس کے نیچے درج تھا۔
Your Presence is a gift to me.
Love You Papa

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔