محمداحمد سیٹھ کی دختر کا عقدِ مسعود۔
بیدر، 13 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): مرحوم جناب محمد سلیم الدین صاحب صلم سیٹھ کی (پوتی،نبیری) اور جناب محمد احمد سیٹھ، پروپرائٹر سوپر ٹریڈرس، ڈیلر جے ایس ڈبلیو کلر کوٹیڈ شیٹس گاندھی گنج بیدر و بھارت پٹرول پمپ بیدر کی دختر کا عقدِ مسعود جناب نعیم صاحب ساکن ہلی کھیڑ (بی) کے فرزند محمد نورالدین (بی ای، ایم ٹیک اسٹرکچر) کے ساتھ کل بروز جمعہ بعد نمازِ عصر مسجد مدرسہ محمود گاوان، بیدر میں نہایت پُروقار اور روحانی ماحول میں انجام پایا۔
عقد کی اس بابرکت تقریب میں علماء کرام، معززینِ شہر، رشتہ داروں، دوست احباب اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین نے نومنتخب جوڑے کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور خوشگوار مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد ازاں عزہ کینگ پیالیس، بیدر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمانوں کی شایانِ شان تواضع کی گئی۔ اس موقع پر شہر کی مختلف سماجی، تجارتی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے دونوں خاندانوں کے ساتھ خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
جناب محمد سلطان سیٹھ کی نگرانی میں مرحوم جناب الحاج محمد سلیم الدین صلم سیٹھ فیملی کے افراد نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور آمد پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں خوشی و مسرت کا ماحول چھایا رہا اور شرکاء نے رخصت کے وقت جوڑے کے حق میں دعا کی۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس نئے رشتے کو محبت، سکون، برکت اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔
Comments
Post a Comment