اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانے کی تعمیر میں مالی تعاون کی اپیل۔
حیدراباد 23جون -ایف ایم ایس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام پہاڑی شریف علاقے( حیدرآباد -ریاست تلنگانہ) میں اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ کی تعمیر کا کام جاری ہے ٹرسٹ کے عہد یداران نے بتایا کہ یہ ٹرسٹ ایک عظیم فلاحی منصوبے کے تحت عوام کی مختلف فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے پہاڑی شریف کے علاقے آرجی آئی ایرپورٹ کے قریب تعمیر کیا جانے والا اولڈ ایج ہوم اور یتیم خانہ بے سہارا ،ضعیف، بزرگوں ،محتاجوں اور یتیم بچوں کی کفالت کرے گا رہائش، تعلیم ،علاج اور دیکھ بھال کا مکمل مفت انتظام کیا جا رہا ہے ٹرسٹ کے ذمہ داران نے عوام سے درد مندانہ اپیل کی کہ وہ اس عظیم فلاحی کام میں عملی طور پر تعاون کریں حدیث شریف میں آیا ہے کہ تم زمین والوں پر رحم کرو آسمان والا تم پر رحم کرے گا ارشاد خداوندی ہے کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے کا تعاون کیا کرو زندگی میں ہم بہت کچھ کماتے ہیں اور بہت کچھ اپنے اوپر اور اپنے متعلقین پر بھی خرچ کرتے ہیں اپنے متعلقین پر خرچ کرنا بھی اجر و ثواب کا کام ہے اس سے کہیں زیادہ غریبوں محتاجوں اور تنگدستوں پر خرچ کرنا دوہرے اجر کا سبب ہے ٹرسٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ اس پراجکٹ میں ضعیفوں اور تنہا بزرگوں کے لیے رہائش، روزانہ تین وقت کے کھانے کا انتظام، مفت طبی سہولیات، اور چیریٹی ہاسپٹل بھی قائم رہے گا اس کے علاوہ یتیم بچوں کی کفالت ،تعلیم اور دیکھ بھال اور بیڈس، فرنیچر طبی ساز و سامان اور بنیادی ضروریات بھی فراہم کی جائیں گی یہ کام اگرچہ کہ بہت بڑے پیمانے پر اور لاکھوں روپے مالیتی ہے لیکن اگر اصحاب خیر تعاون کرتے ہیں تو یہ کوئی مشکل بات نہیں جتنے بھی فلاحی ادارے کام کرتے ہیں وہ عوامی تعاون کے ذریعے ہی تکمیل پاتے ہیں ٹرسٹ کے ذمہ داران نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ اس نیک اور ثواب جاریہ والے کام میں دست تعاون دراز کریں کام کی حقیقت اور سچائی جاننے کے لیے معاونین یا کوئی بھی مقام کا راست طور پر مشاہدہ کر سکتے ہیں تفصیلات کے لیے فون+3126850786 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے 919063762718Google payھے
Comments
Post a Comment