ظہیرآباد کے ادیب و شعراء کی جانب سے ادبی اجلاس مشاعرہ۔


ظہیرآباد 8/ جون (نمائندہ) جناب محمدشفیع الدین ایڈوکیٹ کنوینر مشاعرہ کی اطلاع کے بموجب بتاریخ 13 جون 2026 بروز ہفتہ بمقام بالائی منزل حیات الائٹ ہاسپٹل نزد اقراء ماڈل اسکول میں ایک ادبی اجلاس و مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ اس ادبی اجلاس و مشاعرے کا مقصد نئے شعراء و ادباء کو اپنا تخلیقی فن پیش کرنے کا موقعہ فراہم کرنا ہے . اس طرح کے اجلاس و مشاعرے ظہیرآباد میں ہر ماہ کے دوسرے ہفتہ کو مذکورہ مقام پر پابندی کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے ۔ اس ادبی اجلاس و مشاعرے میں مقامی و بیرونی شعراء اکرام اپنا کلام سنائیں گے ۔ کنوینر مشاعرہ و ادبی اجلاس جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے تمام ادب نواز سامعين سے رات 9 بجے اس مشاعرے میں حاضر ہو کر کامیاب کرنے کی خواہش کی ہے۔۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔