چندر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر طلبہ میں کتابوں کی تقسیم۔
بیدر، 2 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) بیدر جنوب حلقہ کے معروف رہنما جناب چندر سنگھ کی یومِ پیدائش کے موقع پر آج چانگلیرہ گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں تعلیمی سال کے آغاز کے سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم سی کے صدر جناب ویرشیٹی چانگلیرہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اسکول کے طلبہ و طالبات میں کتابیں تقسیم کی گئیں۔ مقررین نے طلبہ کو تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔
تقریب میں ایس ڈی ایم سی کی نائب صدر محترمہ پاروتی، صدر مدرس محترمہ راجیشوری ہوگار، یوسف علی جمعدار، نارائن بھنگی، دیویندر، ذاکر اور ستوال سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
Comments
Post a Comment