خلیل مامونؔ کی یاد میں طرحی مشاعرہ۔
خلیل مامونؔ کی یاد میں طرحی مشاعرہ۔
ہندوستانی اُردو منچ (HUM)، بنگلورو کے زیرِ اہتمام ممتاز شاعر،و ادیب مرحوم خلیل مامونؔ کی یاد میں ایک شاندار طرحی مشاعرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ ادبی نشست بروز اتوار، 21 جون 2026ء، شام 6:30 بجے ہندوستانی اُردو منچ، نزد شفا ہاسپٹل، کوئنز روڈ، مراٹھا درشن کے متصل، بنگلورو میں منعقد ہوگی۔
مشاعرے کی صدارت معروف ادیب، شاعر، نقاد اور دانشور ڈاکٹر راہی فدائی فرمےنگے مشاعرے کے لیے مصرعِ طرح:"حادثے ہوتے رہے، ہم نے گلہ کچھ نہ کیا" ہے، جس پر شعراء اپنے کلام پیش کریں گے۔
ہندوستانی اُردو منچ کے ذمہ داران نے شہر کے تمام شعراء، ادباء، دانشوروں اور ادب دوست حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یادگار ادبی تقریب میں شرکت فرما کر مرحوم خلیل مامونؔ کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔مزیدمعلومات کے لیے رابطہ:
9845498354
Comments
Post a Comment