عاشورۂ محرم کے موقع پر علی باغ بیدر میں فاتحۂ امام حسینؓ و شہدائے کربلا، ہزاروں افراد نے طعام سے استفادہ کیا۔
بیدر، 26 جون (نامہ نگار):حسبِ روایتِ قدیم، آج یومِ عاشورہ کے بابرکت موقع پرعاشور خانہ برادری بز قصابان علی باغ بیدر میں تاجرین گوشت فروشان و برادری بز قصابان، علی باغ بیدر کے زیرِ اہتمام حضرت سیدنا امام حسینؓ اور جملہ شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ و دعا کی روحانی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر برادری کے صدر جناب الحاج محمد حبیب الدین نے تقریب کی صدارت وجملہ امورکی نگرانی فرمائی۔
تقریبِ فاتحہ میں برادری کی جملہ مجلسِ عاملہ، مجلسِ شوریٰ اور معزز اراکین نے شرکت کی۔ جناب حافظ محمد مونس کرمانی، حافظ نذیر احمد شرفی، محمد رئیس احمد منصب دار، الحاج محمد غلام دستگیر، محمد رفیق احمد چودھری مدرس ،محمد فرقان احمد منصب داراور دیگر حضرات نے فاتحہ، سلام اور منقبت میں عقیدت کے ساتھ حصہ لیا۔جناب الحاج محمد شریف صاحب ،محمد مجیب الدین صاحب،ودیگر ذمہ دارن کی سرپرستی میں نوجوانان محلہ نے حاضرین کا استقبال کیا اور انتظامات میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا۔
تقریب میں برادری کے تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت، بیماروں کے لیے دعائے شفا اور امتِ مسلمہ کی بقا، اتحاد، امن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
بعد از فاتحہ حسبِ روایت پرتکلف طعام کا خصوصی انتظام کیا گیا، جس سے بلا لحاظِ مذہب و ملت ہزاروں مرد و خواتین نے استفادہ کیا۔
واضح رہے کہ حضرت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ و طعام کا یہ بابرکت سلسلہ برادری کے بزرگوں نے کئی دہائیوں قبل جاری فرمایا تھا، جسے موجودہ ذمہ داران نہایت ادب، احترام اور عقیدت کے ساتھ آج تک قائم و دائم رکھے ہوئے ہیں۔ یہ روایت برادری کے اتحاد، بزرگوں سے وفاداری اور دینی اقدار سے وابستگی کی روشن مثال سمجھی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment