حیدر ولی اللہ، سلیم احمد اور ڈاکٹر نازیہ کوثر کے ساتھ ادو سید کی نشست۔
بیدر، 23 جون (نامہ نگار): معروف سماجی کارکن ادو سید نے آج رکنِ قانون ساز کونسل (ایم ایل سی) سلیم احمد کے ساتھ ظہرانے میں شرکت کی۔ اس موقع پر سجادہ نشین درگاہ حضرت سید حیدر الی اللہ قادری نیلنگہ شریف جناب حیدر ولی اللہ نبیرہ قادری اور معروف صحافی ڈاکٹر نازیہ کوثر بھی موجود تھیں۔
نشست نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مختلف سماجی، تعلیمی، سیاسی اور عوامی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے متعدد موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مفید اور بصیرت افروز گفتگو کی۔
ادو سید نے کہا کہ سلیم احمد، سجادہ نشین جناب حیدر پاشا قادری اور ڈاکٹر نازیہ کوثر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔ اس موقع پر مختلف اہم مسائل، عوامی فلاح و بہبود، سماجی ہم آہنگی اور تعلیمی ترقی کے موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے باہمی تعاون، خیرسگالی اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام شرکاء نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment