غلام یزدانی حفظ القرآن اکیڈمی حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا دینی تعلیمی ترقی کی جانب ایک اہم قدم۔
حیدرآباد۔27/جون (راست)غلام یزدانی صاحب مرحوم جو حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے قیام سے تا حیات چیرمین تھے اُن کی غیرمعمولی دلچسپی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور مرحوم کے لئے ثوابِ جاریہ کے طور پر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے غلام یزدانی حفظ اکیڈمی کا قیام عمل میں لاکر آئندہ تین سالوں میں 25 طلباء کو قرآن حفظ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں اُن کے محبین، آل اولاد،دوست احباب، رشتہ دار،اور اعزا واقرباء سے حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن معروضہ پیش کرتا ہے کہ اپنی جانب سے طلباء کے تعلیمی اخراجات برداشت کرکے اِس دینی ثوابِ جاریہ کے کام میں حصہ لیں اور دامے، درمے، سخنے ہماری مدد فرمائیں۔اس کام کی تفصیل کے لئے آپ اپنی سہولت کے مطابق حصہ لینے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں فاؤنڈیشن کے نمبر 9000515854پر استفسار کیا جاسکتا ہے۔یہ عمل خیر حقیقی معنی میں موصوف کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بھی اس نیک کام کا حصہ بنائے گا۔ہم مرحوم کے لئے اور آپ کے تعاون کے طلب گار ہیں۔ایسے طلبہ جو اولڈ سٹی حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں اور بغیر ہدیہ یا فیس کے قرآن حفظ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ اپنا نام فون 9000515854پررجسٹر کرسکتے ہیں۔
Comments
Post a Comment