جناب شیخ لیاقت علی مرحوم سپرد خاک۔


ظہیرآباد 6جون( نمائندہ)مگڑم پلی منڈل کی مشہور ومعروف شخصیت جناب شیخ محمد لیاقت علی چشتی قادری سہر وردی المرزائی ولد جناب شیخ محمد محمود علی بعمر 46برس کا اجمیر شریف کے سفر کےدوران اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز فجر جامع دھناسری میں مولانا حافظ محمد وسیم اکرم نے ادا کی۔ تدفین آبائی قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کےعلاوہ تین دختران شامل ہیں۔ جلوس جنازہ میں جناب محمد محی الدین غوری رکن شعوریٰ مجلس، محمد اطہراحمد صدرمجلس ظہیرآباد، محمد عامر، محمد غوث ا لدین نظامی سینیر صحافی، محمد مخدوم علی بارود،کے علاوہ بلامذہب وملت کثیر تعداد میں لوگ شریک تھے۔واضح رہے کہ مرحوم شیخ محمد اکبر صدر مجلس دھناسری اور شیخ حاجی علی نا ئب امیر اہلحدیث کے بڑے بھائی تھے مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9701863961 پر رابطہ کریں۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔