ظہیر آباد اسلامک سنٹر میں الخیر کمپیوٹر سنٹر کے ٹرینڈ طلبہ میں میونسپل چیر مین محمد یونس، اسسٹنٹ سیکریٹری ادارہ جات حلقہ تلنگانہ محمد منیرالدین ودیگر کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم ۔
ظہیر آباد اسلامک سنٹر میں الخیر کمپیوٹر سنٹر کے ٹرینڈ طلبہ میں میونسپل چیر مین محمد یونس، اسسٹنٹ سیکریٹری ادارہ جات حلقہ تلنگانہ محمد منیرالدین ودیگر کے ہاتھوں اسناد کی تقسیم ۔
ظہیرآباد 15/جون (نمائندہ)دی مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی ظہیرآباد کے الخیرکمپیوٹرسنٹر کا تقسیم اسناد پروگرام کل شام اسلامک سنٹرمتصل مسجد اشاعت اسلام لطیف روڈ ظہیرآباد پر صدر سوسائٹی و امیر مقامی جماعت اسلامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بطور مہمان خصوصی صدر نشین مجلس بلدیہ ظہیرآباد محمد یونس نےاپنےخطاب کے ذریعہ طلبہ اور ذمہ داران کو مبارکباددیتے ہوئے بڑی مسرت کا اظہارکیا اور جماعت اسلامی کے تعلیمی مذہبی اور فلاحی کاموں کو سراہا اوربھلائی کے کاموں میں بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور کہا کہ منزل آسانی سے نہیں ملتی منزل کو پانے کےلئے راستہ طے کرنا پڑتاہے سب اپنے راستے کو جاری رکھیں رکیں نہیں ڈرے نہیں مسلسل جستجو کریں اور کامیاب ہوجائیں انھوں نے مزید کہاکہ ہماری حکومت بھی تعلیمی ترقی کی کوشاں ہے اسسٹنٹ ادارہ جات حلقہ تلنگانہ محمد منیرالدین نے اپنے خطاب میں مسرت وخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ظہیرآباد الخیر نے بہت کم عرصہ میں بہترین کارکردگی پیش کی ہے طلبہ اور ذمہ داران قابل مبارکباد ہیں کہ جن کی کاوشوں سے خدمت ہورہی ہے محمد ناظم الدین غوری ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب نےکہا کہ 25 کمپیوٹر کے ذریعہ مقامی الخیرسنٹر نے اپنے ایک سالہ عرصہ میں 150 طلبہ کو کمپوٹر 50 خواتین کو مہندی ڈیزائننگ اور 50 خواتین کو ٹیلرینگ کی تربیت دی ہے جس سے روزگار حاصل کرنے میں آسانی ہوگی محمدجہانگیر قریشی کونسلر سید روف نائب صدر سوسائٹی محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب انجنئیرشہبازالدین ضلعی صدر ایم پی جے سنگاریڈی محمد فصیح الدین کورس انسٹرکٹر وڈسٹرکٹ آرگنائزر ایس آئی او نے بھی خطاب کیا اس موقع پر 150طلبہ کو مہمانوں کے ہاتھوں کمپیوٹر، ٹیلرنگ اور مہندی ڈیزائنگ اسناد تقسیم کئےگئے
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن وترجمانی سے ہوا محمد معراج مکرم انچارچ الخیر نے افتتاحی کلمات ادا کئے لڑکے اور لڑکیوں نے تربیتی کورس کے دوران دی گئی سہولتوں اور کلاسس کی پابندی پر اپنے بہترین تاثرات پیش کئے صدر سوسائٹی محمد قیصر غوری نے کمپیوٹر آانسٹرکٹر محمد فصیح کے انداز تربیت طلبہ کی دلچسپی اور ذمہ داران الخیر کی کاوشوں پر انکی سراہناکی اور انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ شہر کا واحد ادارہ ہے جوتمام تر سہولتوں سے آراستہ ہےاور امید کا اظہار کیاکہ یہاں سے اور طلبہ برادری بھی استفادہ حاصل کر سکے گی سید امتیاز نے نظامت کی اس موقع پر طلبہ میں مہمان خصوصی میونسپل چیرمین ،کونسلر ادارہ کے ذمہ داران سوسائٹی سیکریٹری سید اظہر الدین رکن عاملہ محمد ارشاد ودیگرکے ذریعہ اسناد دیئے گئے اس موقع پرطلبہ اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment