جلگاؤں کی مشہور فرم محمد نثار اینڈ سنس کے چشم چراغ اویس حاجی محمد اشفاق باغبان کی ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی سماج میں خوشی کی لہر۔


جلگاؤں (سعید پٹیل) یہاں کی معروف فرم محمد نثار اینڈ سنس کے حاجی محمد نثار باغبان کے پوتے و باغبان فاؤنڈیشن کےصدر و یونیک اردو ہائی اسکول کے ڈائریکٹر حاجی محمد اشفاق باغبان کے فرزند محمد اویس باغبان کی ایم بی بی ایس میں اول درجہ میں نمایاں کامیابی سے اہل خانہ و سماج برادران میں خوشی کی لہردوڑ گئ۔اس مبارک موقع پر صحافی و افسانہ نگار سعید پٹیل نے مذکورہ معروف فرم کے مالک حاجی محمد نثار سیٹھ باغبان کو شال پیش کی و ڈاکٹر محمد اویس کو گلدستہ دے کر و میٹھائی سے منہ میٹھاکرکے نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اویس باغبان نے اس نمائندے کو بتایا کہ میری اس کامیابی کے لیۓ میں الله رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں یہ میرے صبر و کڑی محنت سے پڑھائی کا ثمرہ ہے ، پڑھائی میں تسلسل برقرار رکھتے گھروالوں کی تربیت اور ان کے تعاون سے اس چلینج بھرے تعلیمی سفر میں کامیاب ہوا ہوں۔ اس موقع پر اویس نے مزید بتایا کہ مسلسل پڑھائی ، مشق ، لگن سے یہ سب ممکن ہوا ہے۔اس کامیابی تک کے سفر میں والدین سمیت سبھی قریبی رشتہ داروں ، دوست احباب جنھوں نے مجھے حوصلہ دیا ان سب کا میں ممنون ہوں۔ اس موقع پر چچا حاجی محمد امتیاز ، حاجی محمد عمران ، آصف بشیر باغبان ، برادر حاجی محمد فرحان حاجی محمد اشفاق ، حاجی حافظ فیصل حاجی محمد اشفاق باغبان ، محمد سفیان حاجی محمد اشتیاق باغبان ، محمد ذکی حاجی محمد اشفاق باغبان و اہل خانہ کے افراد موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔