سی. ای. ڈی. ایم. ایسوسی ایٹ محمد منیر کی دختر نے دسویں میں مسلم اقلیت میں ریاستی سطح پر پہلا مقام حاصل کیا، وزیر اقلیت کے ہاتھوں شاندار تہنیت..


وجے واڑہ : (راست) سینٹر فار ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ آف مائنارٹیز (CEDM) کے ایسوسی ایٹ محترم محمد منیر صاحب کی دختر نے دسویں جماعت کے امتحانات میں 597 نشانات حاصل کرکے مسلم اقلیتی طبقہ میں ریاستی سطح پر اول اور جنرل میرٹ لسٹ میں تیسرا مقام حاصل کرکے نمایاں کامیابی درج کرائی ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ سیکریٹریٹ میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق تھے جنہوں نے طالبہ اور ان کے والد محمد منیر صاحب کو میمنٹو، گلدستہ اور نقد انعام پیش کرکے شاندار انداز میں تہنیت پیش کی۔

اس موقع پر وقف بورڈ کے سی ای او جناب یعقوب باشاہ اور دو سینئر آئی. اے. ایس. افسران بھی موجود تھے۔ وزیر موصوف نے طالبہ کی محنت کو سراہتے ہوئے والدین کو تلقین کی کہ بچی کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آنے دیں اور انہیں اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔

دریں اثناء آندھراپردیش اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین جناب خواجہ حسین، سی. عبدالعزیز، محمد امجد، محمد نعمان شریف، محترمہ شمیم بانو اور محمد قاسم نے محمد منیر صاحب اور ان کی ہونہار دختر کو بذریعہ فون دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ 

محمد منیر سر اور ان کی دختر کو بہت بہت مبارک ہو۔ قوم کی بیٹیاں ایسے ہی آگے بڑھتی رہیں۔ آمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔