ملت ہائی اسکول‌طلباء کا نئے تعلیمی سال میں خیر مقدم۔ - " مڈ ڈے میں سویٹ میل اور سرکاری مفت درسی کتابوں کی تقسیم"۔


ملت ہائی اسکول‌طلباء کا نئے تعلیمی سال میں خیر مقدم۔ - 
" مڈ ڈے میں سویٹ میل اور سرکاری مفت درسی کتابوں کی تقسیم"۔ 

 
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) نئے تعلیمی سال کے پہلے دن جلگاؤں کے مہرون میں ملت ہائی اسکول میں طلباء اور والدین کا جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ دعا کے بعد نئے طلباء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ اس کے علاوہ طلباء کو مڈ ڈے میل میں میٹھا سوجی کا حلوہ پیش کیا گیا۔ پروگرام پرنسپل حافظ منیار کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ سمگر شکشا کے تحت جماعت 5 سے 8 تک کے طلباء میں مفت نصابی کتابیں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ کمیٹی کے الحاج ایاز الدین شیخ ، نثار کھاٹک، سپروائزر سید مختار ، لائبریرین عادل خان، وغیرہ موجود تھے۔الحاج ایاز الدین شیخ نے کتابوں کی اہمیت سے متعلق رہنمائی کی، اظہار تشکر پرنسپل حافظ منیار نے پیش کیا۔ نظامت لائبریرین عادل خان نے کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔