اسلامی انقلاب کےلئے مسلسل جدوجہد ناگزیر برادران وطن میں دعوت دین فرض منصبی ظہیرآباد مسجد اشاعت اسلام میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کاخطاب۔


اسلامی انقلاب کےلئے مسلسل جدوجہد ناگزیر برادران وطن میں دعوت دین فرض منصبی ظہیرآباد مسجد اشاعت اسلام میں نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کاخطاب۔

ظہیرآباد 7/جون (نمائندہ)جماعت اسلامی ہندظہیرآبادنارتھ کے زیراہتمام مسجداشاعت اسلام راشدہ اسد متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد میں ایک خطاب عام بعنوان "حالات حاضرہ اور امت مسلمہ " 6/جون بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوا جس کو ملک عزیز کے مایہ ناز و معروف مقرر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت اسلامی ہند نئی دہلی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ ہنڈوستان ایک عظیم ملک ہے جس میں نفرتوں کا ماحول ہے لیکن یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ایسا حضور صلعم کے دور میں بھی رہاہے ملک میں نت نئے طریقے سے مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے ہمیں مایوس ہونے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے سیرت رسول پر عمل کرتے ہوئے برادران وطن میں دعوت دین پیش کرنے کےلئے ان سے اچھے رابطے استوار کرنا چاہیئے اور انہیں سیرت پر مبنی لٹریچر محسن انسانیت اور قرآن کے نسخے دینا اور ان سے بھلے طریقے سے گفتگو کرنا چاہیئے ہمیں کسی مذہب پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے نفرت مٹانے کا واحد ذریعہہے کہ برادران وطن کو اخلاق وکردار کے ذریعہ انساںیت کی بھلائی کے کام انجام دینے ہیں اور مستقل مزاجی کے ساتھ دیں کو غالب کرنے کی جستجو کرنا چاہیے انقلاب برپا کرنے کی سعی کرنی چاہیے دعا سے نہیں بلکہ جدوجہد سے اسلامی انقلاب کرنا چاہیے جس طرح مائیکل ہاٹ نے سو عظیم شخصیتوں میں پہلا نمبر اللہ کے رسول کو دیا ہے کہ انھوں نے ہر حال میں اپنی زندگی ہی میں انقلاب برپا کیا ہم توکل کے ساتھ اللہ کی راہ میں قربانی دیں دین کو آسان کرکے پیش کریں اپنی صفحوں میں اتحاد قائم رکھیں منتشر نہ ہوں اختلاف کو ہوا نہ دیں مسلکی الجھنوں میں نہ پڑیں مسجدیں مدرسے اوقافی جائیدادیں سب نشانے پر ہیں اور امت مسلمہ خواب غفلت میں ہے ہمیں چائیے کہ حضور صلعم کی زندگی کا نمونہ بنیں اور آپ صلم کی تعلیمات کو عام کریں دعوت دین انفرادی طور پر انجام دیں جماعت اسلامی اس عظیم کام کی انجام دہی کی امت کے ہر فرد کو ترغیب دیتی ہے اور رضائے الہی' کی خاطر کام کرنے کی طرف مائل کرتی ہے اور اس پروگرام کا آغاز برادر محمد عدنان کی تلاوت وترجمانی سے ہواامیر مقامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری نے افتتاحی کلمات میں مہمانان کا تعارف پیش کرتے ہوئے خیر مقدم کیا قائم مقام امیر حلقہ تلنگانہ جناب ایم این بیگ زاہد نے دعا فرمائی نظامت محمد معین الدین معاون ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب کی جبکہ اظہار تشکرسید امتیاز تنظیمی سیکریٹری ظہیرآباد نے پیش کیا اس موقع پر معاون امرائے حلقہ تلنگانہ جناب حافظ رشادالدین, جناب محمد صادق احمد ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری ودیگر معززین شہرو ونوجوانان کی کثیر تعداد موجودتھی۔۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔