ایچ۔ ایم۔ ریونا کا بیدر میں کانگریسی قائدین نے استقبال کیا۔


بیدر، 23 جون (نامہ نگار): ریاستی گارنٹی عمل درآمد اتھارٹی کے چیئرمین ایچ۔ ایم۔ ریونا کی بیدر آمد پر کانگریس کے ضلعی قائد دتاتریہ مولگے کی قیادت میں کانگریسی قائدین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شال و گلپوشی کے ذریعے خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر مرلی دھر ایکلارکر، ملیکارجن بیرادار، شنکر ریڈی چٹا، عظمت پٹیل، بکپا شیریکار اور ریاض سمیت دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔ اس دوران عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور ریاستی حکومت کی ضمانتی اسکیموں کے نفاذ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ایچ۔ ایم۔ ریونا کی خدمات کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔