نائب وزیر اعلیٰ مہاراثٹرا سنترا پوار کی صدارت میں اقلیتی کمیشن کا اہم اجلاس۔سفارشات پر عمل درآمد اور خالی آسامیوں کی فوری بھرتی کا مطالبہ۔ سید فاروق احمد قادری۔


نائب وزیر اعلیٰ مہاراثٹرا سنترا پوار کی صدارت میں اقلیتی کمیشن کا اہم اجلاس۔
سفارشات پر عمل درآمد اور خالی آسامیوں کی فوری بھرتی کا مطالبہ۔
   سید فاروق احمد قادری۔

ممبئی تین جون 2026 کو سہیادری گیسٹ ہاؤس میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ سنترا پوار کی صدارت میں اقلیتی کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اقلیتوں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں رکن اسمبلی جناب رئیس قاسم شیخ، محترمہ ثناء ملک مرحوم اجیت پاور راشٹر وادی گروپ اور مختلف سماجی، تعلیمی اور اقلیتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔سابقہ ایم ایل اے سماج وادی پارٹی کے ابو عاصم نے ان لائن کانفرنس سے اس موضوع پر گفتگو

اجلاس میں اردو اکیڈمی، اوقاف، تعلیمی سہولتوں، اسکالرشپ، روزگار اور اقلیتی فلاحی منصوبوں کے علاوہ مختلف محکموں میں خالی پڑی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اقلیتی اداروں میں طویل عرصے سے خالی عہدوں کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اجلاس میں 29 اکتوبر 2025 کو اقلیتی کمیشن کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی سفارشات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ ان سفارشات کو صرف کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان پر مؤثر اور بروقت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تعلیم کے شعبے میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کو درپیش مسائل، تعلیمی ترقی اور ریزرویشن کے مطالبات بھی اجلاس کے اہم نکات میں شامل رہے۔ اس سلسلے میں حالیہ عوامی بیداری اور مختلف احتجاجی پروگراموں کا بھی حوالہ دیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر یہ امید ظاہر کی گئی کہ حکومت اقلیتی کمیشن کی سفارشات اور تجاویز کو سنجیدگی سے لے گی اور جلد ہی عملی اقدامات کے ذریعے اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کی جانب پیش رفت کرے گی۔ تاہم عوام کی توقع یہی ہے کہ اب صرف اجلاس اور اعلانات نہیں بلکہ عملی نتائج بھی سامنے آئیں تاکہ اقلیتوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو سکے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔