ویسٹرن ہاسپٹل میں عامر علی خاں کے ہاتھوں آئمہ و مؤذنین کو (اے۔کیو۔زیڈ۔اے) صحت کارڈز کی تقسیم۔ روزنامہ سیاست کے اشتراک سے ہاسپٹل کا سماجی خدمت کا اقدام -


حیدرآباد - کے این واصف : ایمہُ ممبر و محراب کو اصلاحِ معاشرہ کے مرکز بنائیں۔ آج ہمارے نوجوان ڈرگس کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں، ملت سود کے دلدل میں پھنس رہی ہے۔ قوم کی اکثریت فضول خرچی، وقت کی بربادی اور خرافات کے شکار ہورہے ہیں۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ مذہبی قائدین آگے آئین اور ان کی رہنمائی فرمائین۔ ان خیالات کا اظہار جناب عامر علی خان، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کیا۔ وہ ویسٹرن ہاسپٹل لکڑی کا پل مین آئمہ اور مؤذنین میں AQZA ہیلت کارڈز کے تقسیم کی تقریب سے مخاطب تھے۔ انھون نے کہا کہ آئمہ و مؤذنین ایک اہم ترین ذمہ داری نبھانے کے باوجود معمولی مشاہرہ یا اعزازیہ پاتے ہیں۔ وہ ضرورت پڑنے پر آج کے مہنگے علاج کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ AQZA ہیلت کارڈ جو فری طبّی خدمات فراہم کرتا ہے ان کے لیے ایک بہت بڑی مالی مدد ہے۔ اس طرح ویسٹرن ہاسپٹل کے ڈاکٹرز اور انتظامیہ احسن طریقہ سے اپنے سماجی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ عامر علی خان نے مزید کہا کہ AQZA ہیلت جیسی اسکیم کی تقلید کرتے ہوئے اسے دیگر ادارے ملکی سطح پر وسعت دین۔ انھون نے کہا کہ ملک میں مسلمان معاشی طور پر دیوار سے لگادئیے گئے ہیں۔ انھیں چاہئیے کہ وہ اپنے مستقبل کو محفوظ کرنے کی حکمت عملی اپنائیں جو اپنے اہل و عیال کے لیے سہارا ہوسکے۔ 
تقریب کی ابتداء قراءت کلام پاک سے ہوئی۔ ڈاکٹر سید شاہ علی حسینی نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں انھون نے کہا کہ ہاسپٹل کی جانب سے ابتداء میں AQZA ہیلت کارڈ دونوں شہروں کے آٹھ ہزار آئمہ و مؤذنین جاری کئے گئے ہین۔ جس کے تحت ان سے اڈمیشن چارجس، روم چارجس، ان پیشنٹ چارجس اور اڈمیشن اسسٹنٹس کی کوئی فیس حاصل نہیں کی جائے گی۔ یہ ہیلت کارڈ روزنامہ سیاست کے اشتراک سے ویسٹرن ہاسپٹل نے جاری کئے ہیں۔ 
اس موقع پر ڈاکٹر متین الدین سیلم سینئر کنسلٹنٹ پلمنا لوجی نے کہا کے ویسٹرن ہاسپٹل ملّت کے چند دردمند ڈاکٹرز کے اتحاد، صرف اور صرف خدمت خلق کے جذبہ سے قائم کیا گیاہے۔ انھون نے کہا کہ عام طور سے علاج کے لئے لوگون کو اپنے اثاثے لٹاتے پڑتے ہیں یہ ہاسپٹل اسی کے تدارک کے لئے قائم کیا گیاہے جہان اقل ترین چارجس پر طبی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ 
اس موقع پر نیوروسرجن ڈاکٹر غلام مصطفٰی فیصل، ڈاکٹر اکبر حسین (Gastro) سعودی عرب سے تشریف لائے ڈاکٹر جنید، ڈاکٹر خواجہ یامن، مفتی تجمل حسین، انتصار علوی، حافظ محمد علی چیرمین آل انڈیا مرکزی کونسل برائے آئمہ و مؤذینن نے بھی خطاب کیا اور AQZA ہیلت کارڈ کی افادیت اور اس فلاحی اسکیم کی ستائش کی۔ 
آخر میں جناب عامر علی خاں اور دیگر مہمانان خصوصی کے ہاتھوں تمام آئمہ اور مؤذنین میں ہیلت کارڈز تقسیم کئے گئے۔ مفتی تجمّل حسین کی دعا پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔