ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کے طالب علموں نے ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی میتھس گروپ ۲۰۲۶ امتحان میں دوسری بار تاریخ رقم کر دی۔


شولاپور: حال ہی میں لیے گئے بیحد اہم اور خصویت کے حامل مقابلہ جاتی امتحان "ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی بائیولوجی گروپ ۲۰۲۶،" امتحان میں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کے طالب علموں نے تاریخ رقم کی اور اپنے مدرسے اور جونیئر کالیج کی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی بائیولوجی گروپ کے بعد اب "میتھس گروپ" میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانگل جونیئر کاليج کا نام روشن کیا ہے۔ اس امتحان میں "شیخ اویس احمد موسیٰ نے طبیعیات: 98.86، کیمسٹری: 97.69، ریاضی: 99.48 کل 99.27 پرسینٹائل، جب کہ نہال باوا پٹیل نے طبیعیات: 97.19، کیمسٹری: 95.48، ریاضی: 96.22 اور کل 97.07 پرسینٹائل، شیخ معاذ اشفاق نےطبیعیات: 92.27، کیمسٹری: 94.21، ریاضی: 94.35 اور کل 94.39 پرسینٹائل، مرچنٹ عبدالمقیت نےطبیعیات: 68.31، کیمسٹری: 88.72، ریاضی: 92.23 اور کل 92.99 پرسینٹائل، شیخ علیشہ محمد سلیم نے طبیعیات: 44.70، کیمسٹری: 90.17، ریاضی: 74.81 اور کل 82.35 پرسینٹائل، شیخ عمر فاروق محبوب نے طبیعیات: 94.31، کیمسٹری: 85.65، ریاضی: 35.92 اور کل 80.17 پرسینٹائل کے علاوہ جیٹپھول عفان آصف نے
 طبیعیات: 54.71، کیمسٹری: 65.05، ریاضی: 86.09
 کل فیصد: 77.86 پرسینٹائل حاصل کرتے ہوئے، ان سات ہونہار طالب علموں نے اپنی لگن، محنت، اساتذہ کی کوششوں اور والدین کے تعاون اور دعاؤں کی مدد سے پھر سے شاندار کامیابی حاصل کی۔
  واضح ہو کہ اسی ماہ، اس معتبر اور اہم ترین امتحان "ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی بائیولوجی گروپ ۲۰۲۶،" میں کل تیرہ (13) طالب علموں نے ایسی ہی تریخ ساز کامیابی حاصل کی ، جن میں عفان خلیل احمد بانکری نے 99.59 پرسنٹائل (طبیعیات 99.55، کیمسٹری 99.90، حیاتیات 97.56) نمبرات حاصل کر کے ادارے کے لیے ایک تاریخ رکم کر دی۔ ساتھ ہی منزہ مشتاق سروڈگی نے 96.85 پرسنٹائل، (طبیعیات 95.41، کیمسٹری 92.49، حیاتیات 97.56)،
مشکات صابر حسین امبلکھچڑے نے 96.64 پرسنٹائل
(طبیعیات 91.90، کیمسٹری 97.64، حیاتیات 95.12)، شیخ عبدالرب صغیر احمد نے 90.76 پرسنٹائل (طبیعیات 38.83، کیمسٹری 85.77، حیاتیات 93.25)، رنگیز عائشہ خاتون عارف احمد نے 91.23 پرسنٹائل (طبیعیات 96.02، کیمسٹری 82.00، حیاتیات 87.33)، مسرت محمد کلیم شیخ نے 87.87 پرسنٹائل (طبیعیات 77.77، کیمسٹری 67.23، حیاتیات 88.81)،سوزین محمد افروز قریشی نے 80.64 پرسنٹائل (طبیعیات 83.19، کیمسٹری 88.61، حیاتیات 66.66)، زنیرہ احمد شیخ نے 77.79 پرسنٹائل(طبیعیات 1.75، کیمسٹری 0.52، حیاتیات 98.85)، سید رقیہ جبار نے 77.79 پرسنٹائل
(طبیعیات 48.07، کیمسٹری 85.03، حیاتیات 75.68)، ایمن رجب قریشی نے 75.19 پرسنٹائل (طبیعیات 16.54، کیمسٹری 18.75، حیاتیات 92.91)، شیخ عائشہ نسیم الغنی نے 74.02 پرسنٹائل
(طبیعیات 92.95، کیمسٹری 58.97، حیاتیات 52.80)، اور کُمسی مُسکان محسن نے 72.04 پرسنٹائل (طبیعیات 85.15، کیمسٹری 43.35، حیاتیات 70.84)، ان ہونہار طالب علموں نے یہ کامیابی حاصل کی اور ادارہ کہ نام روشن کیا۔
    اس اہم ترین امتحان میں پانگل جونیئر کالیج کے طالب علموں نے یہ شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے یہ ثابت کردیا ہے کہ ادارہ ہمیشہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں ہے اور یہ نتائج اسی مسلسل کوششوں اور طالب علموں کی انتھک محنت کا ثمر ہیں۔
      پانگل جونیئر کالیج کے ان طالب علموں کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، وضیفہ یاب معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، محمد علی شیخ، وسیم نلامندو، اشتیاق تارانائیک، محمود خطیب، الطاف صدیقی، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلی، شیرین خان، محبوب سوداگر، الیاس سوداگر، صبرین سوداگر، فرحت شیخ، نغمہ مجاور، اُم زما پٹھان، سمیہ بیگ، حمیرا شیخ، افشاء صدیقی، عائشہ مُلّا، ایمن شیخ، نوید منشی، ابراہیم شاہ پورے، اقبال دلال، محسن ماشال، عبد الخالق مُلّا، عمران خیردی، بشیر شیخ، شعیب باٹگھر، صلاح الدین شیخ، ان کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے اور والدين نے بھی نے تمام کامیاب طالب علم، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو دلی مبارکباد پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔