ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں داخلہ میلہ کا شاندار انعقاد۔
سولاپور: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں آج " داخلہ میلہ " کا شاندار انعقاد کیا گیا تھا۔
آج ۱۵ جون سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا ہے۔آج اسکول کا پہلا دن اسکول میں نئے داخل شدہ طلبہ و طالبات کا بینڈ باجے اور پھولوں سے پر تپاک استقبال کیا گیا ۔
آج ہی حکومت سے حاصل شدہ درسی کتب کی تقسیم کا پروگرام ہوا جس کی صدارت ادارے کے چیئرمین جناب محبوب تامبولی سر نے فرمائی اور انہی کے دستِ خاص سے طلبہ و طالبات کو کتب تقسیم کئے گئے۔
اسکول کے صدر مدرس اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے تمام طلبہ و طالبات کا استقبال کیا۔اس پروگرام کی نظامت محترمہ رضوانہ قاضی آپا نے کی محترم عرفاں پٹھان سر نے شکریہ ادا کیا۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ سمیرا شلیدار اپا نے خدمات پیش کئے۔
اس موقع پر سرپرست و والدین کثیر تعداد میں موجود تھے۔
Comments
Post a Comment