دختر چالیس گاؤں افروز کھاٹک کی خلائی پرواز ؛ (اِسرو) کے سائنسی تربیتی پروگرام کے لیے انتخاب۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : چالیس گاؤں شہر کی ہونہار طالبہ افروز کھاٹک نے اپنی ذہانت، عزم اور انتھک محنت کے بل پر ایک قابلِ فخر کامیابی حاصل کرتے ہوئے بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارہ (ISRO) کے کیرالہ میں منعقد ہونے والے خصوصی سائنسی تربیتی و جانچ پروگرام کے لیے انتخابی مقام حاصل کیا ہے۔ اس شاندار کامیابی سے نہ صرف چالیس گاؤں بلکہ پورے جلگاؤں ضلع کا سر فخر سے بلند ہوا ہے، تو کھاٹک برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ایک چھوٹے شہر سے تعلق رکھنے والی افروز نے یہ ثابت کر دکھایا کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں، محنت، مستقل مزاجی اور خود اعتمادی کے ذریعے آسمان کی بلندیوں کو بھی چھوا جا سکتا ہے۔خاص طور پر اقلیتی کھاٹک برادری  سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کا خلائی تحقیق جیسے اعلیٰ سائنسی میدان میں مقام بنانا نہایت قابلِ تحسین اور دیگر نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔آج کے دور میں لڑکیاں تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ افروز کی یہ کامیابی صرف ان کے خاندان تک محدود نہیں بلکہ پورے سماج کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔ خصوصاً دیہی علاقوں اور محنت کش خاندانوں سے تعلق رکھنے والی بچیوں کو یہ کامیابی بڑے خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے۔افروز ڈاکٹر محمد رفیق بسم اللہ کھاٹک کی صاحبزادی ہیں۔ ان کی اس شاندار کامیابی کھاٹک برادری کے قومی صدر مفتی محمد ہارون ندوی ، مقامی ذمہ داران شیخ‌ نثار کھاٹک سر ذاکر محمد خلیل چودھری وغیرہ نے مبارکبادی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے۔ امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی کامیابی کی نئی بلندیوں کو سر کریں گی اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ افروز کی یہ پرواز شاہین سماج کی ہر بیٹی کے لیے ایک واضح پیغام ہے:"خواب بڑے رکھو، محنت دیانتداری سے کرو، کامیابی خود تمہارے قدم چومے گی۔"

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔