ستار نوازشجاعت حسین خان کا ریاض میں انجینئر ایم اے نعیم کی جانب سے خیرمقدم۔


ستار نوازشجاعت حسین خان کا ریاض میں انجینئر ایم اے نعیم کی جانب سے خیرمقدم۔ 

کے این واصف : انجینئر ایم اے نعیم، چیرمین مسح اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے ریاض میں عالمی شہرت یافتہ ستار نواز استاد شجاعت حسین خان کی خیر مقدمی تقریب کا اہتمام۔ استاد شجاعت ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انجینئر نعیم کی قیام گاہ پر منعقد اس خیر مقدمی تقریب میں سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان، نائب سفیر ابوماتھن جارج، سفارت کار وپل باوا، ڈاکٹر انور خورشید، انجینئرعبدالباری،انجینئر جلال اور جناب سلطان مظہرالدین وغیرہ مدعو تھے۔ انجینئر نعیم نے شجاعت حسین خان اور سہیل اعجاز خان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی اور یادگاری تحفے پیش کئے۔ 
ستار نواز شجاعت حسین خان سفارت خانہ ہند کی دعوت پر ریاض آئے ہوئے ہیں۔ 
سفارت خانہ ہند ریاض اور رائل کمیشن آف ریاض سٹی مملکت سعودی عرب کے اشتراک سے “ڈیزرٹ ہارمونی” عنوان سے کلچرل پیلس حی السفارات میں استاد شجاعت حسین خان نے ایک سحر انگیز کانسرٹ پیش کیا۔ جس مین مختلف ممالک کے سفیران، سفارتکار، بزنس مین، سعودی اور ہندوستان کمیونٹی کی سربراہ آور شخصیات نے شرکت کی۔ ہندوستان کے اس عظیم فنکار کا ریاض میں منعقد یہ کانسرٹ ہند سعودی کے مابین مستحکم ثقافتی تعلقات کا مظہر تھا۔ شاندار پیمانے پر منعقد اس پروگرام کے اسپانسر انجینئر ایم اے نعیم، چیرمین مسح اسپشلائزڈ کنسٹرکشن کمپنی سعودی عرب نے کیاتھا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔