کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں عالمی یومِ یوگا جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : شہر کی معروف تعلیمی  تنظیم انجمنِ خدمتِ خلق کے زیرِ انتظام کے کے اردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج میں 21 جون 2026 کو عالمی یومِ یوگا نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پروگرام  پرنسپل تنویـر جہاں شیخ کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اساتذہ شیخ شکیلہ، شیخ ثمینہ پروین اور شیخ اسماء پروین نے طالبات کو یومِ یوگا کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یوگا جسمانی و ذہنی صحت کے لیے نہایت مفید ہے اور ایک صحت مند زندگی گزارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اساتذہ نے طالبات کو یوگا کے مختلف آسنوں کی عملی مشق بھی کروائی اور ان کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ طالبات نے بھی  دلچسپی کے ساتھ ان سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ اسی دوران ایکو کلب کی جانب سےا‌نچارج معلم  لئیق احمد شاہ نے طالبات، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو صحت مند اور صاف ستھری زندگی کے فروغ کے لیے پلاسٹک سے پاک ماحول برقرار رکھنے کا عہد دلایا۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ اور صفائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے پلاسٹک کے استعمال میں کمی لانے کی تلقین کی۔
پروگرام کے اختتام پر صحت مند جسم، صاف ماحول اور بہتر معاشرے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی کثیر موجودگی رہی ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔