سہ ماہی ترجمان اطفال بیاول کی جانب سے مرحوم فاروق سیٌد کو خراج عقیدت۔
سہ ماہی ترجمان اطفال بیاول کی جانب سے ادب اطفال کے بے لوث سپاہی اور گل بوٹے کے مدیر فاروق سید صاحب کے انتقال پر ادارہ ترجمان اطفال کی جانب سے ایک تعزیتی نشست رسالہ کے سرپرست عبدالرؤف شیخ (سابق پرنسپل ) کی صدارت میں ایک تعزیتی نشست رسالہ کے دفتر شکیل احمد صاحب کے دولت کدے پر منعقد کی گئی۔
تلاوت کلام کے بعد افتتاحی کلمات شکیل احمد صاحب نے پیش کرتے ہوۓ بتایا کہ ان کی فاروق سید صاحب سے پہلی ملاقات مالیگاؤں میں رحمانی سلیم احمد کے ذریعے منعقدہ تقریب ادب اطفال کے موقع پر ہوئی تھی اور پہلی ہی ملاقات میں فاروق سید کے خلوص و اپنائیت سے وہ بے حد متاثر ہوۓ تھے اس کے بعد مولانا ازاد لائبریری بیاول میں مختلف ادبی تقریبات میں مرحوم ایم رفیق اور رحیم رضا کے توسط سے ان سے ملاقاتیں ہوتی رہیں ادب اطفال کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
رحیم رضا مدیر ترجمان اطفال نے نم آنکھوں سے مرحوم سے اپنے دیرینہ مراسم کا ذکر کرتے ہوۓ کہا کہ فاروق سید اردو ادب اطفال کا بے ایسا لو ث سپاہی تھا جس کی مثال دور دور تک دیکھنے کو نہیں ملتی گل بوٹے کے ذریعے ننھے قارئین کی ایک طویل عرصے سے ذہنی آبیاری ، تربیت اوررہنمائی کا عظیم کام انجام دیتےرہے ان کی شخصیت ہی ایسی تھی کہ جو ایک بار ملتا وہ دوست بن جاتا ان کے خلوص، اپنائیت اور محبت کا اثیر ہوجاتا وہ تقریباً تین دہائیوں سے رسالہ گل بوٹے مسلسل شائع کرتے رہے اور ننھے قارئین کے دل و دماغ کو روشن کرتے رہے جو اپنے اپ میں ایک ریکارڈ ہے جب ہم نے رسالہ ترجمان اطفال جاری کیا تو انھیں فون پر اطلاع دی بے حد خوش ہوۓ لیکن یہ بھی کہا کہ یہ سراسر خسارے کا سودا ہے لیکن مجھے یقین ہے آپ یہ کام کرلیں گے ساتھ ہی اپنے تجربات کی روشنی میں مشورہ سے نوازا حوصلہ افزائی کرتے رہے جشن بچپن کا انعقاد کیا اور پورے ملک کے۔
بچوں کے لیے لکھنے والے قلم کاروں اور رسائل کے مدیران کوایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی رحیم رضا نے کہا کہ رسالہ ترجمان اطفال کی مسلسل اشاعت کے پانچ سال مکمل ہونے جارہے ہیں سالانہ تقریب کے موقع پر ان شاءاللہ مرحوم کے لیے خراج عقیدت کے طور پر فاروق سید کے نام سے ایک ایوارڈ دیا جاۓ گا جناب ایس ایم انور نے بھی مرحوم سے مختلف ادبی سیمیناروں مین ان سے اپنی یادگار ملاقاتوں کا ذکر کیا۔ جناب غلام غوث سر سابق پرنسپل نے بھی مرحوم کی تعلیم وادب اطفال کی ترویج واشاعت کے لیے ان کی محنتوں کا ذکر کیا اس موقع پر سنئیر انگریزی ٹیچر جی اے خان نے بھی مرحوم کی بے لوث خدمات کو سراہتے ہوۓ کہا کہ فاروق سید کی خدمات قابل ستائش ہیں ساتھ ہی کالیداس گپتا رضا کے ان کلمات کو دہرایا کہ میں نے باباۓ اردو مولوی عبدالحق کو نہیں دیکھا لیکن اردو کے بیٹے یعنی فاروق سید اور ان کے کام کو دیکھا سید بشارت سر چئیرمین آئڈ یل ہائی اسکول نے بھی فاروق سیدکی خدمات کو سراہتے ہوۓ ان کے لیے مغفرت کی دعا کی۔ صدارتی کلمات پیش کرتے ہوۓ عبد الرؤف سر نے کہا کہ اد دب اطفال کے لیے خود وقف کرنے والے اس عظیم فنکار کے لیے دعاۓ مغفرت کرتے ہوۓ کہا کہ فاروق سید کا ہم سے جدا ہونا ادب اطفال کا بڑا خسارہ ہے ۔
آخر میں مرحوم کے لیے رعاۓ مغفرت کرتے ہوۓ تعزیتی نشست کا اختتام ہوا۔
Comments
Post a Comment