امرا وتی میں انٹرنیشنل اسپورٹس سٹی اور ٹوریزم پراجیکٹسبین الاقوامی سطح پر امراوتی کا نام روشن کرنے کا منصوبہ لندن اور دوہا میں وزیر ناراینا کی ٹیم کا دورہ اور معائنہ۔۔ مضمون نگار - ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔


امرا وتی میں انٹرنیشنل اسپورٹس سٹی اور ٹوریزم پراجیکٹس
بین الاقوامی سطح پر امراوتی کا نام روشن کرنے کا منصوبہ 
لندن اور دوہا میں وزیر ناراینا کی ٹیم کا دورہ اور معائنہ۔
مضمون نگار....... ستار فیضی کڈپوی آندھرا پردیش انڈیا۔ 

ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی امروتی میں تعمیر ہونے والے چند پراجیکٹس کا معائنہ کرنے کے لیے وزیر ناراینما اور ان کی ٹیم نے بیرونی ممالک کا دورہ کیا.
     عوامی راجدھانی امراوتی کو دنیا کی عظیم و خوبصورت پانچ راجدھانیوں میں اسے شمار کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ ناراض چندرا بابو نایوڈو نے نیک اور مسمم ارادہ کرلیا ہے. اس سلسلے میں ماسٹر پلان کو ترتیب دے کر اہم پراجیکٹس کی تعمیر کے لیے کئی ممالک کا دورہ کروارہے ہیں، جس میں وزیر ناراینما کے ساتھ اعلیٰ افسران چند ممالک کے جو دنیا میں مشہور پراجیکٹس ان شہروں  کے مشاہدے میں بیسٹ ماڈلز کا انتخاب کررہے ہیں.
     امرا وتی میں تازہ ترین تعمیرات کے معائنہ مشاہدے کے لیے یوکے میں لندن اور قطر کی راجدھانی دوہا کے دورےکے کئے وزیر ناراینما کے ساتھ شعبہ بلدیہ کے اہم معتمد سوریش کمار، امروتی گروتھ اینڈ انفراسٹرکچر کارپوریشن کے یم ڈی سرینواس موجود تھے. دو روزہ لندن کے دورے پر وزیر کے ہمراہ لندن ترقی منصوبے ٹوریزم پر گفتگو کی. تھیمس دریا پر نہایت خوبصورت انداز میں بنائے گئے فیور فرنٹ کا گہرا مشاہدہ کیا. وزیر دریا کرشنا پر فرنٹ ترقی تھیمس ریور فرنٹ جیسا ہی اپنانے کا ارادہ کیا. اسی طرح لندن کے بیاٹریس پاور اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا اس کے بعد دنیا بھر میں بلند "جانتی لورڈ ویل" کا بھی مشاہدہ کیا.
          حکومت ابھی امراوتی میں لندن کی طرح زبردست ویئیل کا اہتمام کرنے کا مکمل ارادہ کرچکی ہے. دوسرے روز کے دورے پر لندن اسٹرٹ فورٹ میں موجود کوہی ایلزیبتھ اولمپک پارک کا دورہ کیا. یہاں 2012 میں منعقد ہونے اولمپک گیمس کےلے تعمیرات کے متعلق معلومات حاصل کئے گئے. چند گیمس کے پارکس، پلے زوزس کا مشاہدہ اور ان کی تعمیر کے متعلق تحقیق سے آشنا ہوئے. مشہور لندن اسٹیڈیم، لندن ایکویٹک سینٹر، ہائیڈرو پارک، لی والی ویلور پارکس کی بناوٹ پر بحث کی. دو روزہ دورے کے بعد آپ اپنی ٹیم کے ساتھ سیدھے قطر کی راجدھانی دوہا پہنچے. وزیر ناراینما اور ان کے وفد نے اسپورٹس کامپلکس کے نام سے منسوب دوہا اسپورٹس سٹی کا معائنہ کیا. اسپورٹس سٹی میں موجود خلیفہ انٹر نیشنل اسٹیڈیم اسپیٹراسپورٹس، ہاسپٹل، اسپیرا اکاڈمیوں کا معائنہ کیا. مختلف قسم کے اسپورٹس اکاڈمیوں کے کامپلکس دوہا اسپورٹس سٹی کو بین الاقوامی گیمس کا مرکز قرار دیا گیا. یہ 250 ہیکٹار  کے احاطے میں اسپورٹس سٹی ہے. 2006 میں یہاں ایشین گیمس منعقد ہونے. اسی اسپورٹس سٹی میں ایشیا میں پہلا اسپورٹس میڈیسن ہاسپٹل موجود ہے. 2022 میں یہاں نیچا ورلڈ کپ بھی منعقد ہوا. لوساٹل اسٹیڈیم کا بھی معائنہ کرکے معلومات حاصل کیا. کس طرح بین الاقوامی سطح پر گیمس کا اہتمام کرناہے اس کی جانکاری سے واقف ہوئے. اسی طرح کی عظیم الشان تعمیرات ریاست آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی میں بین الاقوامی اسپورٹس سٹی کےلے ضروری منصوبوں پر دوہا کے افسران سے بات چیت کی. بہت جلد اسپورٹس سٹی کی تعمیر کے لیے ماسٹر پلان تیار کررہی ہے.
   لندن اور دوہا کےتین روزہ دورے سے معلوم ہوتا ہے کہ جلد از جلد امراوتی میں بین الاقوامی اسپورٹس سٹی اور ٹوریزم کے پراجیکٹس کی عمل آوری ہوگی. جس سے ریاست آندھرا پردیش کی یقیناً ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی. امراوتی کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن ہوگا.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔