سی جی ایس ٹی کمشنریٹ بھیونڈی کی جانب سے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج میں مضمون نویسی اور ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کمشنریٹ، بھیونڈی کے زیر اہتمام جمعرات 25 جون 2026 کو رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بھیونڈی میں طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے مقصد سے مضمون نویسی اور ڈرائنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے میں اسکول کے کل 80 طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
پروگرام کے تحت بارہویں جماعت کے 40 طلبہ کے درمیان "My Dream India میرے خوابوں کا بھارت" کے موضوع پر انگریزی زبان میں مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا، جس کی رہنمائی روہین کُواری میڈم نے کی۔ طلبہ نے اپنے خیالات کو مؤثر انداز میں پیش کرتے ہوئے ترقی یافتہ، صاف ستھرا، خوشحال، تعلیم یافتہ اور خود کفیل بھارت کے تصور کو اپنے مضامین میں خوبصورتی سے بیان کیا۔
اسی طرح شاکر شیخ اور عمران شیخ سر کی رہنمائی میں آٹھویں سے دسویں جماعت کے 40 طلبہ کے درمیان "میرے خوابوں کا بھارت" کے موضوع پر ڈرائنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ قابلیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنگوں کے ذریعے حب الوطنی، ماحولیاتی تحفظ، صفائی، سماجی ہم آہنگی اور ترقی یافتہ بھارت جیسے موضوعات کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔
اس موقع پر مرکزی اشیاء و خدمات ٹیکس کمشنریٹ، بھیونڈی کے اسسٹنٹ کمشنر سنیل پرساد، دیگر افسران و ملازمین، اسکول کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، بھیونڈی میونسپل کارپوریشن اسکول نمبر 62 کے ہیڈ ماسٹر قاضی حکیم الدین سمیت دیگر معزز افراد موجود تھے۔
 پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے سی جی ایس ٹی کمشنریٹ، بھیونڈی کی اس قابلِ ستائش کوشش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلبہ میں تخلیقی سوچ، اظہارِ خیال کی صلاحیت اور قومی شعور کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔