ایس آر ٹیکنیکل اکیڈمی اور ایس آر ٹیکنیکل کنسلٹنٹس کا شاندار افتتاح۔


(کلبرگی) ایس آر ٹیکنیکل اکیڈمی اور ایس آر ٹیکنیکل کنسلٹنٹس واقع رو برو کے سی ٹی انجینیئرنگ کالج (پلے گراؤنڈ) کلبرگی کا شاندار پیمانے پر افتتاح بدست محترمہ کنیز فاطمہ ایم ایل اے (نارتھ) کلبرگی عمل میں آیا. مہمانان خصوصی میں جواں سال قائد جناب فراز الاسلام کے پی سی سی ممبر کرناٹک اور ڈاکٹر سبھاش کمل ڈین کے بی ین یونیورسٹی کلبرگی تھے جبکہ مہمانان اعزازی میں پروفیسر عبدالحمید اکبر پروفیسر امجد جاوید اور جناب عبدالقدیر چونگے نے شرکت کی. اس اکیڈمی کے روح رواں انجینیئر سیف الرحمن چلبل اور ایڈوائزر پروفیسر حامد اشرف چلبل ہیں. انجینیئر سیف الرحمن کواکاڈمی کے کورسس میں بنگلور کی One World Company کا آٹھ سالہ تجربہ ہے.

 اس اکیڈمی کا مقصد پولیٹکنک اور انجینئرنگ کے کامیاب اور فیل طلبہ و طالبات کے لیے دو ماہی اور چار ماہی جاب اورینٹیڈ کورسز فراہم کرنا ہے. یہ کورسز HVAC, Electrical, Plumbing, Fire fighting اور AutoCAD سے متعلق ہیں. جس میں روزگار کے لیے %100 فیصد رہنمائی کی جائے گی. خصوصی اور اعزازی مہمانان نے ان کورسز کو موجودہ دور کی اہم ضرورت بتایا اور کہا کہ اب شہر گلبرگہ اورکلیان کرناٹک کے ایسےطلبہ و طالبات جو ان کورسیس میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں اب حیدراباد یا بنگلور جانے کی ضرورت نہیں وہ اس اکیڈمی سے رجوع ہو کر اپنا مستقبل بنا سکتے ہیں. ہنر مند بنیں اور روزگار حاصل کریں آج سیکھیں کل کامیاب بنیں یہی گارنٹی ایس آر ٹیکنیکل اکیڈمی دیتی ہے. افتتاح کے اس موقع پر شہر کے معزز افراد انجینیئرز ڈاکٹرس اور تاجر حضرات اور خواتین کی کثیر تعداد شریک رہی.بالخصوص محمود الرحمن صاحب، سابق پرنسپل عبدالمجید کملا پوری، ڈاکٹر عبدالرافع مقتدر بیگ، ڈاکٹرانیس صدیقی، خواجہ پاشا انعامدار ،انجینیئر محمد ابراہیم ،ڈاکٹر منظور دکنی ،ڈاکٹر سلمان عبدالصمد، جناب نعیم الدین اور جناب آر ین جانی کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد شریک رہی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔