محمد یونس منیار کی نماز جنازہ میں عوام کی کثیرتعدادنے کی شرکت۔
بیدر2/جون(نامہ نگار) ملتانی کالونی بیدر کے معزز و معروف شخصیت محمد یونس صاحب منیار کا انتقال پیر یکم جون کوہوگیا.، جس پر اہل خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور عوامی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج بروزمنگل 2 جون کی صبح 9 بجے مسجد سہرائے میر عالم، مسلم ہاسٹل بیرون شاہ گنج، بیدر میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی کارکنان، کاروباری حضرات، رشتہ داروں اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تدفین قبرستان
کربلا میدان بیرون شاہ گنج، بیدر میں عمل میں آئی۔ تدفین کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
مرحوم کی وفات سے ملتانی کالونی اور اطراف کے علاقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ تعزیت کرنے والوں نے مرحوم کی خوش اخلاقی، ملنساری اور نیک سیرتی کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیا۔
اس موقع پر حاضرین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی لغزشوں کو معاف کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے، جبکہ اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
Comments
Post a Comment