پنہالہ میں تین روزہ اساتذہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل۔


پنہالہ (راست) ریاستی تعلیمی تحقیق و تربیت پریشد، مہاراشٹر پونے (SCERT) اور ضلع تعلیم و تربیت سنستھا (DIET) کولہاپور کے زیرِ اہتمام بنیادی تعلیمی نصاب 2024 (دوسری جماعت) کے سلسلے میں منعقدہ ضلعی سطحی تربیتی نشست مورخہ 18 تا 20 جون 2026 مقام شری پرساد ہوٹل، پنہالہ میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

📚 تین روزہ اس تربیتی پروگرام میں ضلع کےتمام اساتذۂ کرام نے بھرپور شرکت کی۔ ماہرینِ تعلیم اور تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی سے شرکاء کو نئے نصاب، تدریسی حکمتِ عملیوں اور تعلیمی ماحصل سے متعلق قیمتی معلومات حاصل ہوئیں۔ تربیت کے دوران مختلف ماہرینِ تعلیم اور تجربہ کار اساتذہ کے تجربات سے بھی شرکاء کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر محترم توصیف پرویز صاحب (SCERT پونے) کی تربیت و رہنمائی سے حاصل شدہ تجربات کی روشنی میں، محترمہ ورشا کامبڑے میڈم (سربراہ شعبۂ اردو، ڈائٹ کولہاپور)، محترمہ اسماء پٹھان میڈم اور محترمہ نعیم قاضی میڈم (ماہراتِ اردو) کی علمی رہنمائی اور مسلسل تعاون قابلِ ستائش رہا۔ نیز پنہالہ کے تمام نگران افسران اور انتظامی عملے کا بھی دلی شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے پروگرام کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔پروگرام کے دوران ڈائٹ کے پرنسپل محترم ہو سکوٹی صاحب اورمعاون لیکچرر بھوئی صاحب نے حاضری دیکھ کر رہنمائی کی۔

💐 اردو اساتذہ تنظیم، کولہاپور ضلع کے صدر محترم رضوان چمن شیخ صاحب اور محترم عمر جمعدار صاحب کا خصوصی تعاون قابلِ ستائش رہا۔ تربیتی پروگرام کے انتظامی اور تکنیکی امور میں ان کی خدمات نے نشست کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس پر تمام شرکاء نے دلی تشکر کا اظہار کیا۔

👨‍🏫 تربیتی نشست میں محترم بابا صاحب کوڑی سر، محترم امان اللہ مجاور سر اور محترمہ آسیہ کوثر دیسائی میڈم نے بطور ریسورس پرسن نہایت مؤثر انداز میں مختلف سیشنز کی رہنمائی کی، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔

🤝 ضلع کے تمام شریک اساتذہ کے تعاون، دلچسپی اور فعال شرکت کی بدولت یہ تربیتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ شرکاء نے اس تربیت کو مفید، معلوماتی اور عملی زندگی میں کارآمد قرار دیتے ہوئے منتظمین اور ماہرینِ تعلیم کا شکریہ ادا کیا۔
 آخر میں تمام منتظمین، ماہرینِ تعلیم، ریسورس پرسنز، معاونین اور شریک اساتذہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تربیت سے حاصل شدہ علم و مہارتوں کو تعلیمی میدان میں مؤثر انداز سے بروئے کار لایا جائے گا۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔