نیو گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن,گولکنڈہ میں بین الاقوامی یومِ یوگا کا شاندار انعقاد۔


حیدرآباد (راست) بین الاقوامی یومِ یوگا کے موقع پر بروز ہفتہ گولکنڈہ کے نیو گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن (NGDCW) میں یوگا پروگرام کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام کالج کے نیشنل سروس اسکیم (NSS) یونٹ کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔
اس موقع پر کالج کی پرنسپل پروفیسر ٹی۔ سری لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کی مشق صرف ایک جسمانی ورزش نہیں ہے، بلکہ یہ ذہنی سکون اور ارتکاز کو بھی فروغ دیتی ہے۔ انہوں نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ یوگا کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔

یہ تقریب این ایس ایس (NSS) پروگرام آفیسر پروفیسر حمیرہ سعیدکی نگرانی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام میں انچارج فزیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر بالا سرینواس نے پرانایام، پدماسن، وجراسن اور جیسے مختلف آسن کروائے۔ سب نے یوگا کے مختلف آسن اور پرانایام کی مشق کی۔
طالبات میں صحت کے حوالے سے شعور بیدار کرنے میں اس پروگرام نے اہم کردار ادا کیا۔ اس پروگرام میں کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے ساتھ ساتھ طالبات نے بھی نے شرکت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔