میلوشارم شہر کانگریس کمیٹی کی جانب سے رکنِ اسمبلی کو مطالباتی عرضداشت پیںش کی گئی

 
آج مورخہ 26 جون 2026 (جمعہ) کو میلوشارم شہر کانگریس کمیٹی کے عہدیدار کے وہ نشاط احمد ڈسٹرکٹ چیئرمین مائنارٹی کمیٹی حافظ امان اللہ باقوی عبدالشکور اور سہیل احمد نے نے رانی پیٹ اسمبلی حلقہ کی معزز رکنِ اسمبلی محترمہ طاہرہ سے ملاقات کرکے میلوشارم شہر کے عوامی مسائل سے متعلق دو مطالباتی عرضداشتیں پیش کیں۔
پہلی عرضداشت میں جمیل آباد علاقے میں کئی برسوں سے جاری پینے کے پانی کی شدید قلت کو دور کرنے کے لیے نیا واٹر ٹینک تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
دوسری عرضداشت میں انا سالائی میں خراب سیوریج نالے کی جگہ نیا نکاسیٔ آب کا نظام قائم کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ بارش کے دوران سڑکوں پر گندا پانی جمع نہ ہو اور نمازیوں، طلبہ و طالبات اور عوام کو پیش آنے والی مشکلات کے ساتھ ہی ہیضہ اور ملیریا جیسی بیماریوں کے خطرات سے بھی بچا جا سکے۔
یہ دونوں مطالبات رکنِ اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ سے فوری طور پر پورے کرنے کی درخواست کی گئی۔ محترمہ طاہرہ نے یقین دلایا کہ وہ ان مطالبات کو تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب جوزف وجئے کے علم میں لا کر میلوشارم شہر کے عوامی مسائل کے حل اور ضروری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔