مملکت سعودی عرب میں کارکنوں کے دھوپ میں کام کرنے پر تین ماہ کے لیے پابندی۔
کے این واصف : سعودی عرب میں جولائی، اگسٹ شدید گرمی کے موسم ہوتے ہیں۔ اسی بنا پر سعودی وزارت افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کے تمام اداروں کے کارکنوں کے لیے پیر 15 جون سے 15 ستمبر تک براہ راست دھوپ میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔
نیشنل کونسل فار اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے یہ پابندی دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک 3 ماہ کے لیے عائد رہے گی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق بیان میں کہا گیا اس فیصلے کا مقصد پرائیویٹ سیکٹر میں کارکنوں کی سیفٹی اور صحت کو یقینی بنانا اور شدید گرمی سے جڑے اکیوپیشنل خطرات کو کم کرنا ہے۔
وزارت کا کہنا ہے اس پابندی سے گزشتہ برسوں میں مثبت نتائج حاصل کیے گئے، 2025 میں تعمیل کی شرح 94 فیصد تک پہنچ گئی۔
وزارت نے آجروں پر زور دیا کہ وہ ضابطے کے مطابق اوقات کار کے دورانیئے کو تقسیم کرکے ٹائمنگ کو منظم کریں۔
Comments
Post a Comment