انجمن ترقی اردو ہند (تملناڈو) کی جانب سے یہ خصوصی شعری نشست کا اہتمام کا انعقاد۔


تملناڈو (محمد رضوان اللہ کے ذریعے) انجمن ترقی اردو ہند (تملناڈو) کی جانب سے یہ خصوصی شعری نشست کا اہتمام 31.5.26 کی شام 7 بجے دفتر، بیت المال کنوینشن ہال ، چینی 5 میں ایک مخصوص شعری نشست کا اہتمام انجمن ترقی اردو ہند (تملناڈو) کی جانب سے ہوا۔ 
صدارت : جناب محمد روح اللہ صاحب روحی، کنوینر، میاسی اردو آکدمی نے فرمائی۔ نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی صاحب، مدیر زبان خلق، وانمباڑی کے ذمہ رہی۔ جناب محمد حنیف کاتب صاحب صدر انجمن ترقی اردو کی نگرانی میں یہ نشست کامیاب رہی، جس میں چینییء کے شعرا حضرات : سجاد رفعت، ببر نواب مدراسی، محفوظ الرحمن رنجش، ڈاکٹر امتیاز باشاہ رہبر، صدر، اردو تحقیقی مرکز وانمباڑی، سراج شانا، ڈاکٹر غیاث احمد، شاہد‌ مدراسی، اور صدر انجمن جناب محمد حنیف کاتب صاحب نے اپنے منتخب کلام پیش کر کے داد حاصل کی۔ باذوق سامعین میں خواتین کے علاوہ عمائدین شہر حضرات : ڈاکٹر حیات افتخار، ظفر اللہ رحمانی ، صدیق احمد، نعمت اللہ، عبد الرحمن، سید فہیم وغیرہ کی حاضری میں یہ خاص شعری نشست بحسن و خوبی رات 8.30 بجے معتمد انجمن، پٹیل عبد الرحیم صاحب کے ہدیہ تشکر کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ 
رپورٹ : شاہد مدراسی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔