کوہیر میں بیج میلہ کا انعقاد،کسانوں کی شرکت۔
کوہیر دکن 23/ جون ( نمائندہ) تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچرڈپارٹمنٹ کے زیراہتمام ریاست بھر میں 23-06-2026 سے 30-06-2026 تک ریاست بھر کے رعیتو ویدیکاس میں بیج میلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس کا مقصد کسانوں کو معیاری بیج دستیاب کرنا ہے۔
اسی کے تحت آج کوہیر منڈل سنٹر کے رعیتو ویدیکا میں بیج میلے کا انعقاد کیا گیا۔
آتما کمیٹی کے چیرمین راملنگا ریڈی اور مقامی اسسٹنٹ ایگریکلچر ڈائرکٹر بکشاپتی اس پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر مقامی اسسٹنٹ ایگریکلچر ڈائریکٹر نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، معیاری بیج کے استعمال کو فروغ دینا اور کسانوں کو ضروری زرعی معلومات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان بیج میلوں میں کاشتکاروں کو دالوں، تیل کے بیج، سبزیوں کے بیج اور دیگر فصلوں کے معیاری بیج دستیاب کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ زرعی حکام کسانوں کو فصل کی کاشت، کھاد کے استعمال اور کیڑوں اور بیماریوں سے بچاؤ کے اقدامات سے متعلق تکنیکی ہدایات سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ
اس موقع پر مقامی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت بکشا پتی نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ نیوٹریشن مشن (این ایف ایس این ایم) اسکیم کے تحت کاشتکاروں کو مفت منی کٹس جاری زرعی سال میں تقسیم کی جائیں گی تاکہ دالوں کے زیر کاشت رقبہ کو بڑھایا جا سکے اور زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس سکیم کے تحت ظہیر آباد ڈویژن کو 4475 ایکڑ کنڈی بیج، 240 ایکڑ پسارا بیج اور 700 ایکڑ منیم بیج مختص کیا گیا ہے۔
بعد میں، کرشی وگیان کیندر کی سائنسدان سنیہلاتا نے کسانوں کو فصلوں کی مختلف اقسام میں اپنائے جانے والے انتظامی طریقوں کی وضاحت کی۔
بعد ازاں آتما کمیٹی کے چیرمین راملنگا ریڈی نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو تمام قسم کے بیج اور کھادیں دستیاب کرائی ہیں۔ کاشتکاروں سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی قسم کے شکوک کے لیے زرعی حکام سے رابطہ کریں۔
آخر میں کسانوں میں منی کٹس تقسیم کی گئیں۔۔۔۔۔۔
Comments
Post a Comment