جلگاؤں : نصیرآباد کے محمد حذیفہ پٹیل کی ڈپلومہ کمپیوٹر سائنس انجنیئرینگ میں امتیازی کامیابی۔
جلگاؤں (سعید پٹیل) جلگاؤں سے قریب تاریخی گاؤں نصیرآباد کے رہائش پذیر ہونہار طالب علم محمد حذیفہ الطاف پٹیل نے ڈپلومہ ان کمپیوٹر سائنس انجنیئرینگ میں ٹی وائی ڈپلومہ ایچیور ٢٠٢٥ء \ ٢٠٢٦ء میں ٩١:٠٦ فیصد نمبرات سے سرفہرست امتیازی کامیابی حاصل کرکے والدین ، گاؤں و کالج کا نام روشن کیا۔حذیفہ پٹیل نے مذکورہ ڈپلومہ کی تعلیم جلگاؤں کی مشہور گوداوری کالج آف انجنیئرینگ سے مکمل کی۔اس کی امتیازی نمبرات سے کامیابی پر کالج کے اساتذہ ، انتظامیہ ، رشتہ دار ، دوست احباب سمیت سماج برادران کی کثیر تعداد نے روشن مستقبل ، نیک تمناؤں کے ساتھ مبارکبادی دی۔اس کامیابی پر محمد حذیفہ پٹیل نے اس نمائندے کو الله رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ بتایا کہ اس نے یکسوی کے ساتھ پڑھائی کی ، وقت کی پابندی ، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے ہدف کو نمایاں نمبرات سے کامیاب ہونے کے لیۓ پڑھائی کے تمام امور پر توجہ مرکوز کرتے ہوۓ کامیابی حاصل کی ہے۔اس کی امتیازی اول درجہ کی کامیابی پر اس نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ والدین کے تعاون اور پروفیسر حضرات کی رہنمائی کامیابی شامل رہی۔
Comments
Post a Comment