امریکہ میں بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی، سخت کارروائی کا مطالبہ۔


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): امریکہ میں بھارتی قومی پرچم (ترنگا) کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ پر "سید نیاز علی بھیا فاؤنڈیشن" کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے قصوروار شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع کلکٹر جلگاؤں کے توسط سے حکومتِ ہند کو ارسال کردہ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ بھارت ہمیشہ تمام ممالک اور ان کے قومی پرچموں کا احترام کرتا آیا ہے، لیکن امریکہ میں ایک شخص نے بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر زمین پر پھینکا اور اس کی توہین کی، جس سے کروڑوں بھارتی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ میمورنڈم میں وزیر اعظم ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس معاملے کو امریکی صدر کے سامنے اٹھائیں اور ذمہ دار شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس موقع پر شرکاء نے نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے غم و غصے کا اظہار بھی کیا۔
احتجاج میں سید ایاز علی نیاز علی، حاجی شکور بادشاہ، سید جاوید، شفیع ٹھیکیدار، سید عمر، کامل خان، شفیق احمد سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔