اوسہ ضلع لاتور میں پنجاب کے شاہی امام، حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی کی آمد۔۔۔ قومی یکجہتی اور تحفظ ختمِ نبوتؐ کے عنوان پر عظیم الشان جلسہ۔


اوسہ (محمد مسلم کبیر):اوسہ شہر کے لنگر پٹی قبرستان  اور مہدویہ دائرے کے درمیان وسیع  میدان میں بروز اتوار، 7 جون کو شام 7:30 بجے "قومی یکجہتی اور حفاظتِ ختمِ نبوتؐ" کے موضوع پر ایک عظیم الشان دینی جلسہ و خطابِ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کی صدارت اور خصوصی خطاب پنجاب کے شاہی امام، حضرت مولانا عثمان صاحب لدھیانوی (شیرِ پنجاب)،  فرمائیں گے۔ حاضرین کو ان کے فکر انگیز، مؤثر اور بصیرت افروز خطاب سے استفادہ کا موقع حاصل ہوگا۔
معاشرے میں بھائی چارے، اتحاد و یگانگت اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے مقصد سے منعقد کیے جانے والے اس جلسۂ عام میں علاقے کے تمام شہریوں سے کثیر تعداد میں شرکت کرکے دینی بیانات اور رہنمائی سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔
یہ اپیل مجلسِ علماء، جمعیتِ علماء، مولانا ہارون اشاعتی ناظم صاحب، وسیم بھائی کھوجن اور ان کے رفقاء کی جانب سے کی گئی ہے۔
جلسے کی کامیابی کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں اور منتظمین کو یقین ہے کہ اس عظیم اجتماع میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔