ڈاکٹر محمد اویس اشفاق باغبان کی ایم بی بی ایس میں نمایاں کامیابی۔ ہورائزن پلٹی پرپز سوسائٹی نے کیا اعزاز
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی)شہر کی مقبول کیلا سپلائی فرم محمد نثار کیلا سپلائی کمپنی کے مالک الحاج محمد اشفاق باغبان کے فرزند ارجمند محمد اویس نے رواں سال میں منعقد ہوۓ ایم بی بی ایس کا امتحان اول درجہ میں کامیاب کیا ۔ موصوف کی اس کامیابی پر ہورائزن پلٹی پرپز سوسائٹی کی جانب سے ان کا اعزاز کرکے حوصلہ افزائی کی گئی اس موقع پر سوسائٹی کے صدر محمد ضیاء باغبان، نائب صدر مشتاق بہشتی، اراکین عین الدین بلڈر، مصطفیٰ بہشتی، الحاج محمد اشفاق باغبان و حلقہ احباب موجود تھے۔ واضح ہوکہ پشتینی تجار خانوادہ کے چشم چراغ کی طبی تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو مزید سراہا جارہا ہے۔
Comments
Post a Comment