رحیم خان کو کابینہ میں شامل کیا جائے: ایم اے سمیع۔


بیدر، 18 جون (نامہ نگار) کانگریس ضلع یونٹ کے جنرل سکریٹری جناب ایم اے سمیع نے ریاستی حکومت کی مجوزہ کابینہ توسیع میں بیدر کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر جناب محمد رحیم خان کو وزیر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جناب رحیم خان کلیان کرناٹک خطہ کے سینئر کانگریسی رہنما ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے طویل عرصہ سے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اقلیتی طبقہ سمیت تمام طبقات کے عوام میں مقبول ہیں اور مختلف انتخابات میں کانگریس امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔
ایم اے سمیع نے کہا کہ رحیم خان چار مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں اور ماضی میں وزیر کی حیثیت سے بھی عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں کو کامیابی سے نافذ کر چکے ہیں۔ ان کی خدمات، تجربہ اور عوامی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں دوبارہ کابینہ میں مناسب نمائندگی دی جانی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے سیاسی حالات اور خطہ کی ترقی کے پیش نظر کابینہ کی دوسری توسیع میں رحیم خان کو وزارت دے کر کلیان کرناٹک اور اقلیتی طبقہ کو مؤثر نمائندگی فراہم کی جائے۔ انہوں نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے اس مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔