ایم اے علی ایڈیٹر روزنامہ ”حیدرآبا دکرناٹک“ بیدر کی سالگرہ پر - ازقلم - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
ایم اے علی ایڈیٹر روزنامہ ”حیدرآبا دکرناٹک“ بیدر
کی سالگرہ پر -
ازقلم - میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک۔
محبت، شرافت کی ہیں وہ ضمانت
علی نام جن کا، انھیں کی فراست
زبان ِ محبت علی کی کرامت
مگرجھک کے ملنا علی کی متانت
سبھی سے ہیں واقف، سبھی سے محبت
کسی سے بھی رکھتے نہیں یہ عداوت
ڈرانا، نہ دھمکانا، رہ اپنی چلنا
بڑی بے ضرر ہے علی کی صحافت
یہاں بے خبر رہنا اک جرم ہوگا
لہٰذا علی کرتے ہوں گے نیابت
ہے یہ ”حیدرآباد کرناٹک“آگے
سلامت علی ہیں، صحافت سلامت
سبھی کہہ رہے ہیں علی کو مبارک
جیوسال ہاسال کرتے صحافت
Comments
Post a Comment