فاطمہ گرلز ہائی اسکول، فیض پور میں پیرینٹس میٹنگ کا انعقاد۔


فیض پور (محمد زید عمری) آج بروز جمعرات، 18 جون، فاطمہ گرلز ہائی اسکول، فیض پور میں منعقدہ پیرینٹس میٹنگ کے موقع پر راقم الحروف محمد زید عمری کو "اولاد کی اسلامی تربیت: اہمیت، ضرورت اور عملی طریقۂ کار" کے موضوع پر والدین سے تفصیلی اور سیر حاصل گفتگو کرنے کا موقع ملا۔
اس خطاب میں اولاد کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور والدین کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی۔ موجودہ دور کے فتنوں اور چیلنجز کے تناظر میں بچوں کی صحیح اسلامی تربیت کی ضرورت پر خصوصی توجہ دلائی گئی۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز شیخ صاحب، جناب صابر مصطفی آبادی صاحب اور فاطمہ گرلز ہائی اسکول کے روحِ رواں جناب سلیم سر بھی موجود رہے، جن کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نے پروگرام کو مزید مؤثر اور کامیاب بنایا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ تربیتی نشست نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ ہم اسکول انتظامیہ، معزز مہمانانِ گرامی اور تمام والدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بامقصد پروگرام میں شرکت فرما کر اسے کامیاب بنایا۔
اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کی بہترین اسلامی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت کی توفیق عطا فرمائے اور انہیں دین و ملت کا سرمایہ بنائے۔ آمین۔


Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔