عاصم ساجد خان کی ڈپلوما آی ٹی انجینیئرنگ میں نمایاں کامیابی۔


عاصم ساجد خان کی ڈپلوما آی ٹی انجینیئرنگ میں نمایاں کامیابی۔
جناب ساجد سلیم خان سر کے فرزند عاصم ساجد خان نے حال ہی میں مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن ممبئی کے زیر اہتمام آخری سال کے ڈپلوما اِن آئی ٹی انجینئرنگ کے امتحان میں 94.18 فی صد مارکس حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنے والدین، اساتذۂ کرام اور علاقے کا نام روشن کیا ۔
دینی علوم کے حصول اور خانگی مصروفیات کے باوجود موصوف کی اس امتیازی کامیابی پر اہلِ خانہ، رشتہ داروں، دوست احباب اور تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس موقع پر مختلف سماجی، تعلیمی اور دینی شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید علمی، عملی اور پیشہ ورانہ کامیابیاں عطا فرمائے اور قوم و ملت کی خدمت کی توفیق بخشے۔
ہم بھی اس ہونہار طالبِ علم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں، عزتوں اور کامرانیوں سے نوازے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔