یونک اردو پرائمری و ہائی اسکول تانبہ میں نئے تعلیمی سال میں استقبالیہ پروگرام۔
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) ہر سال کی طرح امسال بھی نئے تعلیمی سال کے پہلے ہی دن، یونک اردو پرائمری و ہائی اسکول میں نئے تعلیمی سال کی آمد پر طلبہ و طالبات کے استقبال کے لیے 'اسکول داخلہ فیسٹیول' جوش و خروش پرمسرت ماحول میں منایا گیا۔صدر مدرس اور اساتذہ کرام نے، طلبہ طالبات کی طویل تعطیلات کے بعد اسکول واپس آنے والے پرانے، نئے طلباء کا گلاب کے پھول اور مٹھائی تقسیم کر کے استقبال کیا ۔ تقریب کا مقصد یہ تھا کہ پہلے دن اسکول آنے والے بچوں کے ذہنوں میں موجود خوف کو دور کیا جائے اور ان میں سیکھنے کی خوشی پیدا کی جائے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شیخ گلاب نے نئے تعلیمی سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پابندی کے ساتھ اسکول آنے کے فوائد اور غیر حاضری کے نقصانات پر روشنی ڈالی ۔ صابر شاہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ پہلے دن سرکاری اسکیم کے تحت تمام طلباء میں مفت درسی کتابیں تقسیم کی گئیں۔ نئی کتابیں ہاتھ آتے ہی طلباء کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ نظامت وسیم پٹھان نے کی، شکریہ صدر مدرس مرزا وقار نے ادا کیا، شیخ نعیم،رضوانہ کھاٹک،وغیرہ پروگرام میں موجود تھے۔
Comments
Post a Comment