سعودی عرب (جی۔او۔ایس۔آئی) میں کارکنوں کے لیے نئی گائیڈ - تارکین وطن متوجہ ہوں۔


کے این واصف : سعودی وزارتِ افرادی قوت تمام کارکنوں کے لیے پروفیشنل اسیسمنٹس اور نان کمیونیکیبل ڈیزیز (غیر متعدد امراض) اسکریننگ متعارف کرائے گی، وازرت نے حال ہی میں جاری کردہ ایک گائیڈ میں اس کا عندیہ دیا ہے۔
 عربی روزنامہ عکاظ کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری نئے ضوابط پر عمل درآمد تین مراحل میں کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے کا اطلاق نئے ملازمین و کارکنان پر ہو گا، کارکنوں کے اسریننگ کی رپورٹ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے کا آغاز پہلے مرحلے کے مکمل ہونے پر کیا جائے گا جو 12 ماہ تک جاری رہے گا۔ اس دوران مملکت میں پہلے سے کام کرنے والے ملازمین و کارکنوں کو شامل کیا جائے گا تاہم ترجیحی طور پر ایسے اداروں کے کارکنوں کو شامل کیا جائے گا جہاں کام کی نوعیت خطرے کے زمرے میں آتی ہے۔
تیسرے مرحلے میں تمام کمرشل شعبوں اور اداروں کے علاوہ غیر منافع بخش تنظیموں کے ملازمین و کارکنوں کو اس کا پابند بنایا جائے گا۔
اس مرحلے میں مستقل ملازمین، کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اور سیزنل ملازمین کے علاوہ آن لائن کام کرنے والے شامل ہوں گے۔
نئے ضوابط کا مقصد کام کے طریقہ کار کو معیاری بنانا اور کارکنوں کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے انہیں صحت مندانہ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔