بھاسکر ریڈی پٹیل نیالکل منڈل کانگریس پارٹی کے صدر منتخب۔
ظہیرآباد/نیالکل15جون(نمائندہ) حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے نیالکل منڈل کانگریس پارٹی صدر کی حیثیت سے بھاسکر ریڈی پٹیل کو منتخب کیا گیا ہے. اس ضمن میں پارٹی ہائی کمان نے سرکاری احکامات جاری کئے. واضح رہے کہ نیالکل منڈل میں پارٹی ساکھ کو مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے پارٹی ہائی کمان نے ہمدرد اور عوامی قائد کے طور پر مشہور بھاسکر ریڈی پٹیل کو نامزد کیا ہے. پارٹی صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے پر منڈل پارٹی کارکنوں نے مبارک باد پیش کی. اور امید ظاہر کی کہ نیالکل منڈل کو کانگریس پارٹی کا قلعہ بنانے میں بھاسکر ریڈی نمایاں کردار ادا کریں گے. مسٹر بھاسکر ریڈی نے اس اہم ذمہ داری کو تفویض کرنے پر پارٹی کے اعلٰی قائدین سے اظہار تشکر کیا۔۔۔
Comments
Post a Comment