الحاج مزمل خان کی آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ سیکریٹری ڈاکٹر فرید قاضی سے اہم ملاقات - "دلت–مسلم اتحاد اور دہلی میں مجوزہ قومی آندولن پر تفصیلی تبادلۂ خیال"


جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : دارالسرور میں آستانۂ اشرفی، صوفی حضرت غفور پیر جی کی بارگاہ میں حاضری اور روحانی فیض حاصل کرنے کے بعد الحاج مزمل علی خان، جنرل سیکریٹری مہاراشٹر ریاست کانگریس اقلیتی شعبہ نے اپنے وفد کے ہمراہ آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ کے سیکریٹری اور مہاراشٹر کے نگران ڈاکٹر فرید قاضی کے دفتر پر ملاقات کی اور گلپوشی کے ذریعے خیرسگالی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر الحاج خلیل ٹھیکدار، ببو بھائی، سید شکیل، سید عظیم اور مظہر خان بھی موجود تھے۔ ملاقات نہایت خوشگوار مگر سیاسی اعتبار سے انتہائی اہم رہی، جس میں ملک کے موجودہ سماجی و سیاسی حالات، خصوصاً اقلیتی اور دلت طبقات کو درپیش مسائل پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ خصوصی طور پر آئندہ ماہ 27 جولائی کو نئی دہلی میں “اقلیت و دلت آل انڈیا کانگریس” کی جانب سے منعقد کیے جانے والے عظیم الشان دھرنا آندولن پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران اس امر پر اتفاق رائے ہوا کہ ریاست مہاراشٹر سے زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے تاکہ یہ تحریک مضبوط عوامی آواز بن سکے۔ قائدین نے واضح کیا کہ یہ آندولن ملک بھر میں دلت اور اقلیتی برادریوں پر ہونے والے مظالم، سماجی ناانصافیوں اور جمہوری اقدار کے خلاف سمجھے جانے والے حکومتی فیصلوں کے خلاف ایک منظم، پرامن اور آئینی جدو جہد ہے۔ اس تحریک کی قیادت ، صدر آل انڈیا کانگریس اقلیتی شعبہ، عمران پرتاپ گڑھی اور ، راجندر پول گوتم صدر آل انڈیا کانگریس دلت شعبہ کر رہے ہیں۔ سیاسی مبصرین کے مطابق دلت–مسلم اتحاد موجودہ دور میں سماجی انصاف، مساوات اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط عوامی قوت بن سکتا ہے۔ دونوں طبقات کی مشترکہ جدو جہد نہ صرف مظلوم طبقات کو نئی امید دے سکتی ہے بلکہ ملک میں بھائی چارہ، اتحاد اور جمہوری قدروں کو بھی استحکام بخش سکتی ہے۔
یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور بڑے پیمانے کا آندولن ہوگا، جس سے ملک گیر سطح پر انصاف پسند طبقات کو متحد ہونے کا موقع ملے گا۔ قائدین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھرپور تعداد میں شریک ہو کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں تاکہ مظلوموں کی آواز ایوانِ اقتدار تک مضبوطی سے پہنچ سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔