پی ایم شری اسکول تیر میں منایا گیا جشنِ داخلہ۔
آج مورخہ 15جون بروز پیر کو پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر ضلع عثمان آباد میں تعلیمی سال27-2026 کے پہلے دن نئے داخل شدہ طلبہ و طالبات کے لیے اسکولی سطح پر جشنِ داخلہ منایا گیا۔ اس پروگرام کی مناسبت سے گزشتہ روز ہی اسکول کی صاف صفائی کی گئی، فرنیچر کو مناسب طریقے پر آویزاں کیا گیا، دیواروں ، دروازوں اور کھڑکیوں کو رنگ و روغن کیا گیا، کھیل کے میدان کو صاف کیا گیا، خصوصی طور پر جماعت اول کی فراروں اور غباروں کے ذریعے سے سجاوٹ کی گئی۔ آج صبح ہی سے بچوں کی کلبلاہٹ اسکول کے کیمپس میں گونجنے لگی۔
صبح ساڑھے دس بجے مہمانوں کی آمد پر جشنِ داخلہ کی تقریب میں طلبہ و طالبات کو گل پیش کر کے خوش آمدید کہا گیا۔ اس پروگرام میں جماعت اول تا ہشتم کے طلبہ و طالبات کو مفت کتابیں اور یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں خصوصیت کے ساتھ اسکول کمیٹی کے معزز رکن جناب ارشد ملانی صاحب تشریف فرما تھے۔ علاوہ ازیں سرپرست حضرات بھی موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں ادارے کے روحِ رواں صدر مدرس جناب شاہ طیب علی سر کی رہبری میں تمام اساتذہ کرام نے تعاون کرتے ہوئے اپنا رول ادا کیا۔ تمام طلبہ و طالبات کو نئے تعلیمی سال کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس طرح جشنِ داخلہ کی تقریب پائے تکمیل تک پہنچی۔
Comments
Post a Comment