پیرا آرچر عادل انصاری کا رئیس ہائی اسکول میں کیا گیا استقبال۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) ایشین پیرا گیمز 2026 کے لیے منتخب ہونے والے بھیونڈی کے ہونہار پیرا آرچر عادل انصاری کے رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،بھیونڈی میں تشریف لانے پر ادارے کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری نے شال ،گلدستہ اور تحائف پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپروائزر سبطین کشیلکر، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری، مونس انصاری اور دیگر اساتذۂ کرام موجود تھے۔حاضرین نے عادل انصاری کی محنت، عزم اور کھیل کے میدان میں مسلسل کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
واضح رہے کہ عادل انصاری کا انتخاب نہ صرف ایشین پیرا گیمز 2026 کے لیے ہوا ہے بلکہ دو اہم بین الاقوامی مقابلوں کے لیے بھی انہیں ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ رواں ماہ کے آخر میں چیک ریپبلک میں منعقد ہونے والی ورلڈ آرچری پیرا سیریز اور احمد آباد میں منعقد ہونے والی ورلڈ آرچری سیریز میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عادل انصاری یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی ناسک کے زیر انصرام جاری کے ایم ای سوسائٹیزجی۔ایم۔مومن کالج اسٹڈی سینٹر کے بی اے سالِ سوم کے طالب علم بھی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف تعلیمی ادارے,بھیونڈی شہر بلکہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔
عادل انصاری کی اس تاریخی کامیابی پر کے ایم ای سوسائٹی مجلسِ منتظمہ کے عہدیداران و اراکین،چیئرمن یاسر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، اسٹڈی سینٹر کی انچارج صفا آغا، کوآرڈنیٹر عبدالعزیز انصاری اور جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور بین الاقوامی مقابلوں میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔