جمعیتہ علماء تلنگانہ کے زیرِ اہتمام ایس آئی آر شعور بیداری پروگرام کا کامیاب انعقاد۔


 حیدرآباد 18/جون( نمائندہ) جمعیتہ علماء تلنگانہ شاخ ضلع نلگنڈہ کے زیرِ اہتمام ایس آئی آر (Special Intensive Revision) سے متعلق ایک اہم شعور بیداری پروگرام آج کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ یہ پروگرام صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا سید احسان الدین رشادی قاسمی کی نگرانی و سرپرستی میں منعقد کیا گیا، جس میں شہر نلگنڈہ اور مختلف منڈلوں کے جمعیت ذمہ داران نے شرکت کی۔
پروگرام میں ایس آئی آر کے سلسلہ میں عوامی بیداری، مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی، ووٹر لسٹ میں ناموں کی جانچ اور عوام کی رہنمائی جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام تک درست معلومات پہنچائیں اور ایس آئی آر کے عمل کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
اس موقع پر صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ مولانا سید احسان الدین رشادی قاسمی نے تمام جمعیت ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایس آئی آر کے تعلق سے عوام کی رہنمائی اور ایک دوسرے کی مدد انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کے تمام کارکنان اور ذمہ داران باہمی تعاون کے ساتھ مستحق افراد کی دستاویزات کی تکمیل، فارموں کی درست رہنمائی اور دیگر ضروری امور میں بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی مستحق شہری اپنے حق سے محروم نہ رہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیتہ علماء تلنگانہ ریاست بھر میں عوامی بیداری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مختلف مقامات پر ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔